حدیث مبارکہ

0
مصنف :
موضوع :
 - 
علم و حکمت میں رشک کرنے کے بیان میں


وقال عمر تفقهوا قبل أن تسودوا

اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ سردار بننے سے پہلے سمجھدار بنو (یعنی دین کا علم حاصل کرو) اور ابوعبداللہ (حضرت امام بخاری رحمہ اللہ) فرماتے ہیں کہ سردار بنائے جانے کے بعد بھی علم حاصل کرو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم نے بڑھاپے میں بھی دین سیکھا۔

حدثنا الحميدي،‏‏‏‏ قال حدثنا سفيان،‏‏‏‏ قال حدثني إسماعيل بن أبي خالد،‏‏‏‏ على غير ما حدثناه الزهري،‏‏‏‏ قال سمعت قيس بن أبي حازم،‏‏‏‏ قال سمعت عبد الله بن مسعود،‏‏‏‏ قال قال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لا حسد إلا في اثنتين رجل آتاه الله مالا فسلط على هلكته في الحق،‏‏‏‏ ورجل آتاه الله الحكمة،‏‏‏‏ فهو يقضي بها ويعلمها ‏"‏‏.‏

ہم سے حمیدی نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے دوسرے لفظوں میں بیان کیا، ان لفظوں کے علاوہ جو زہری نے ہم سے بیان کئے، وہ کہتے ہیں میں نے قیس بن ابی حازم سے سنا، انھوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ حسد صرف دو باتوں میں جائز ہے۔ ایک تو اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے دولت دی ہو اور وہ اس دولت کو راہ حق میں خرچ کرنے پر بھی قدرت رکھتا ہو اور ایک اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے حکمت (کی دولت) سے نوازا ہو اور وہ اس کے ذریعہ سے فیصلہ کرتا ہو اور (لوگوں کو) اس حکمت کی تعلیم دیتا ہو۔

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں