سورة التّکاثُر

0
مصنف :
موضوع :
 - 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا (۱) یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں (۲) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۳) پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا (۴) دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے) (۵) تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے (۶) پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا ) (۷) پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی (۸

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں