سورة الزّلزَلة

0
مصنف :
موضوع :
 - 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی (۱) اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی (۲) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ (۳) اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی (۴) کیونکہ تمہارے پروردگار نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا ) (۵) اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں (۶) تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا (۷) اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا (۸)

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں