سورة العَادیَات

0
مصنف :
موضوع :
 - 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں (۱) پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں (۲) پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں (۳) پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں (۴) پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں (۵) کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے (۶) اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے (۷) وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے (۸) کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے (۹) اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے (۱۰) بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا (۱۱)


Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں