جاننا ضروری ہے

1
مصنف :
موضوع :
 - 
امت محمدیہ کو اللہ سبحانہ و تعالی نے چند خصوصیات عطا فرمائی ہیں

 امت محمدیہ سب سے پچھلی ہے
 تاکہ اگلی امتوں کی طرح اس کی بد نامی اور رسوائی نہ ہو
 اور اس کے عیب نہ کھلیں۔ گذشتہ امتوں کے عیوب
 قرآن کریم نے بیان کئے جس سے وہ قیامت تک بدنام ہوگئیں۔
 ہمارے بعد کوئی آسمانی کتاب نہیں آئے گی
 اور یوں ہمارے عیب ڈھکے رہیں گے۔

اللہ سبحانہ و تعالی کے فصل و کرم سے
یہ امت یہود کی تفریط اور عیسائیوں کی افراط سے پاک ہے۔
 اس کے عقائد و عمال اوسط ہیں۔



یہ امت سب سے پچھلی ہے تاکہ سب کی گواہی دے سکے
 کیونکہ گواہی واقعہ کے بعد ہوتی ہے نہ کہ پہلے۔


انشاء اللہ اس میں ہمیشہ علماء اور اولیاء رہیں گے۔
پچھلی امتوں کی طرح سب گمراہ نہ ہو جائیں گے۔


ان کے جسم شریعت سے اور ان کے قلب طریقت
 اور معرفت سے منور رہیں گے۔


ان کی زبان حق کا قلم ہے جس چیز کو یہ اچھا جانیں
  وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھی اور جس کو برا کہیں وہ بری۔

یہ امت سارے نبیوں کی گواہ اور ظاہر ہے
 کہ گواہ مدعی کو بڑا پیارا ہوتا ہے۔
 لہذا امت محمدیہ سارے پیغمبروں کی محبوب امت۔


سب لوگ مسلمانوں کے حاجت مند ہیں،
 مسلمان کسی قوم کا محتاج نہیں۔
اسی لیئے دنیوی حکومتیں اسلام سے قوانین لیتی ہیں
 اور کفار قرآن سےفائدے اٹھاتے ہیں۔


اسی امت کے علماء بنی اسرائیل کے پیغمبروں کی طرح
 دین کے مددگار ہیں انھیں میں سے
مفسرین ، محدثین ، فقہاء ہوئے اور تا قیامت ہوتے رہیں گے۔


اسی امت میں تا قیامت اولیاء ، غوث ، قطب اور ابدال ہوتے رہیں گے۔

اسی امت کے نبی کی سوانح عمریاں بے شمار لکھی گئیں۔
قرآن کریم کی بے شمار تفاسیر ہر زبان میں ہوئیں۔
 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ایک ایک واقعہ
 حدیثی شکل میں دنیا کے سامنے موجود ہے۔ 
کسی نبی کی امت کو یہ خوبیاں میسر نہیں ہوئیں۔


آخرت میں بھی یہ امت تمام امتوں سے
 افصل و بہتر ہوگی کہ
تمام جنتیوں کی کل ایک سو بیس صفیں ہوں گی
 جن میں اسی صفیں اس امت کی اور بقیہ صفیں دیگر امتوں کی۔


امت محمدیہ کے گناہوں کا حساب خفیہ ہوگا۔ نیکیوں کا حساب علانیہ۔

امت محمدیہ کے لیئے حوص کوثر کی نہر میدان محشر میں آئے گی۔

پہلے امت محمدیہ ہی جنت میں داخل ہوگی۔
  

1 comment:

  1. الـســـلام عـلـيــكم و رحـمــة الله و بـركـاتـــه...

    اللهمّ صلِّ على سيّدنا محمّد وعلى آله وصحبه وسلِم



    جزاك الرحمن الجنة ...

    ReplyDelete

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں