جاننا ضروری ہے : جس شخص میں آٹھ میں کوئی علامت موجود ہو اسے کینسر کا ٹیسٹ کرانا چاہئے

1
مصنف :
موضوع :
 - 

جس شخص میں آٹھ میں کوئی علامت موجود ہو اسے کینسر کا ٹیسٹ کرانا چاہئے


لندن (پی اے) سائنسدانوں نے کینسر کی دریافت کیلئے آٹھ کلیدی علامتیں بتائی ہیں جو موجود ہوں توتحقیقات کیلئے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ یہ علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ ان کے حامل شخص کو کینسر ہونے کا خطرہ موجود ہے۔ ایسے شخص کو فوری طور پر کسی سپیشلسٹ کے پاس جانا چاہئے۔ ان علامتوں میں مقعد سے خون آنا قولنج کے کینسر کی علامت ہے اور یہ عام طور پر بڑی عمر کے لوگوں کو ہوتا ہے۔ آئرن کی شدید کمی بھی قولنج کے کینسر کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ چھاتیوں میں گرہ پڑنا یا پھوڑا نکلنا بھی چھاتیوں کے کینسر کی علامت ہوسکتا ہے۔ مقعد کے معائنے کے ذریعہ پراسٹیٹ کینسر کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔کھانسی میں خون آنا پھیپھڑوں کے کینسر کی علامت ہوسکتا ہے۔ پیشاب میں خون آنا گردے یا مثانے کے کینسر کا سبب ہوسکتا ہے۔ حیض کے ایام کے بعد بھی خون کا آنا بچہ دانی اور اسکے قرب و جوار میں کینسر کے موجودگی کا سبب ہوسکتا ہے اسی طرح تھوک یا پانی نگلنے میں تکلیف نرخرے یا سانس کی نالی کے کینسر کا سبب ہوسکتی ہے۔ برٹش جرنل آف جنرل پریکٹس میں کیلی یونیورسٹی کے مارک شیپلی اور ان کے ساتھیوں کے مقالے میں ان علامات کا تذکرہ کیا گیا ہے تاکہ لوگ کینسر کی ابتدائی مرحلے میں ہی شناخت کرسکیں اور مرض کا علاج آسان ہوجائے۔

1 comment:

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں