جاننا ضروری ہے

2
مصنف :
موضوع :
 - 
سورہ توبہ سے پہلے بسم اللہ کیوں نہیں

قرآن مجید کی تمام سورتوں کی ترتیب خود نبی کریم صلی اللہ و علیہ و سلم نے فرمائی تھی سوائے سورہ انفال کے ۔ اس سورت کو سورہ اعراف کے بعد سورہ توبہ سے پہلے حضرت عشمان غنی رضی اللہ نے اپنے اجتہاد سے رکھا۔
 یہ آپ کا اجتہاد تھا نیز سورہ توبہ کے پہلے بسم اللہ نہیں لکھی یہ بھی آپ کا اجتہاد تھا۔ بعص صحابہ خصوصا حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہا نے حضرت عشمان غنی سے دو سوال کئے

ایک یہ کہ سورہ اعراف اور سورہ توبہ کی آیات ایک سو سے ذیادہ ہیں اور سورہ انفال کی آیات ایک سو سے کم پھر آپ نے یہ چھوٹی سورت بڑی سورتوں کے بیچ کیوں رکھ دی ؟

دوسرا سوال یہ کہ ہر سورت کے اول میں آپ نے بسم اللہ لکھی ہے ، سورہ توبہ کے شروع میں کیوں نہ لکھی؟

حضرت عشمان غنی رضی اللہ عنہ نے اس کی بہت سے وجہ  بیان کیں ان میں سے ایک وجہ کا خلاصہ یہ ہے کہ مجھے اس میں اشتباہ پیدا ہوگیا تھا کہ سورہ انفال اور سورہ توبہ ایک ہی سورت ہے یا دو۔
نیز سورہ انفال کے مضامین سورہ توبہ کے مضامین سے ملتے جلتے ہیں۔
اس لیئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم نے اس کی ترتیب نہیں فرمائی۔
 اس وجہ سے میں نے سورہ انفال اور سورہ توبہ کو ملایا اور ایک ہونے اور دو ہونے کا لحاظ کرتے ہوئے نام الگ الگ رکھے، مگر بیچ میں
 بسم اللہ نہ لکھی۔
(بخاری شریف )







2 comments:

  1. السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

    جزاك الرحمن الجنه

    ReplyDelete
  2. و علیکم السلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    تشریف آواری کا بہت بہت شکریہ بہنا

    ر ق

    ReplyDelete

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں