اضواء کے قلم سے : ماہ رمضان المبارک

0
مصنف :
موضوع :
 - 
ماہ رمضان المبارک

اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ ماہ رمضان وہ ہےجس میں قرآن مجید اتارا گیا جولوگوں کو ھدایت کرنے والا ہے اورجس میں ھدایت کی اورحق و باطل
کی تمیز کی نشانیان ہیں ، تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو پائے اسے روزہ رکھنا چاہیۓ ، ہاں جوبیمار ہویا
مسافر ہو اسے دوسرے دنوں میں یہ گنتی پوری کرنی چاہیے ، اللہ تعالی کا ارادہ تمہارے ساتھ آسانی کا ہے
سختی کا نہیں ، وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرلو اوراللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی 
بڑائياں بیان کرو اوراس کا شکر کرو } البقرۃ ( 185 ) ۔



یہ دن کتنی تيزرفتاری سے گزر رہے ہیں گویا کہ چند لحظات تھے ابھی ہم نے کچھ عرصہ
قبل رمضان المبارک کا استقبال کیا اورپھر اسے الوداع بھی کیا اوراب کچھ ہی مدت
گزرنے کے بعد ایک بار پھر رمضان المبارک کا استقبال کرنے کی تیاری میں ہیں ۔

ہمیں چاہیے کہ ہم اس مہینہ میں اعمال صالحہ کرنے میں جلدی کریں ہمیں چاہیے
کہ ہم اس ماہ مبارک میں اللہ تعالی کی رضا مندی والے کام کریں اورایسے کام کرنے پر
حرص رکھیں جوروزقیامت ہماری سعادت کا باعث ہوں ۔



یہ موسم اوررمضان المبارک کا مہینہ خیر وبرکت اورعبادت واطاعت 
کا عظیم موسم ہے ، یہ بڑی عظمت والا مہینہ ، اورایک عزت وتکریم والے ایام ہیں
جس میں نیکیاں بڑھتی ہیں ، اوربرائياں بھی بڑھتی ہیں ، یہ ایسا مہینہ ہے جس 
میں جنت کے دروازے کھلتے اورجہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں ۔

اس مہینہ میں گنہگاروں اورمعصیت کا ارتکاب کرنے والوں کی توبہ 
قبول کی جاتی ، یہ ایسا مہینہ ہے جس کا پہلا عشرہ رحمت اوردوسرا مغفرت
اورآخری ایام جہنم سے آزادی کے ہیں ۔

خیروبرکت کے اس موسم میں اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکر ادا کرو ، اللہ تعالی
نے تمہیں جوخصوصی انعام وفضل دیا ہے اس پر اللہ رب العزت کا شکربجا لاؤ
، اس مہینہ کے شرف وفضل کے اوقات کو موقع غنیمت جانتے ہوئے اللہ تعالی
اوراس کے رسول کی اطاعت والے کام میں مشغول رہو ، حرام کاموں سے اجتناب کرو تا کہ زندگی میں
سعادت حاصل کرسکو اورموت کے بعد بھی سعادت حاصل ہو ۔

پکے اورسچے مومن کے لیے توہرمہینہ ہی عبادت واطاعت کا موسم ہوتا ہے ،
لیکن رمضان المبارک کے مہینہ میں اس کی ہمت بڑھ جاتی ہے اورعبادت
کے لیے اس کا دل زیادہ نشیط اورچست ہوجاتا ہے ، وہ اپنے پروردگار کی ہربات قبول کرتا ہے ،
ہمارا رب اور الہ بڑا ہی کریم ورحیم ہے وہ اپنی رحمت سے مومنوں کے روزوں کی نیکیاں
زيادہ اورانہیں ان کے اعمال کا بہتر اجر عطا فرماتا ہے۔


اللہ تعالی ہم سب کو اطاعت کرنے اورمنکرات سے بچنے کی توفیق دے ، 
آمین یا رب العالمین
Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں