جاننا ضروری ہے

1
مصنف :
موضوع :
 - 
حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ نے گڑ کھانا چھوڑ دیا۔

حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک عورت اپنے بچے کو لائی اور بولی حضور اسے گڑ نقصان دیتا ہے مگر یہ کھاتا ہے، میرے منع کرنے کے باوجود گڑ کھانا نہیں چھوڑتا۔ آپ ہی اسے سمجھایئے۔ امام صاحب نے فرمایا اسے ایک ہفتہ کے بعد میرے پاس لانا۔ چنانچہ ایک ہفتہ بعد پھر وہ عورت آئی تو حضرت امام اعظم نے اس بچے کو گڑ کھانے سے منع فرمایا۔ وہ عورت بولی کہ آپ اسی دن منع فرما دیتے۔ فرمایا کہ گڑ میرے مزاج کے بھی خلاف ہے مگر میں بھی کھا لیا کرتا تھا۔ پہلے میں نے خود گڑ کھانا چھوڑ دیا پھر تیرے بچے کو منع کیا۔

1 comment:

  1. الـســـلام عـلـيــكم و رحـمــة الله و بـركـاتـــه...

    جزاك الله خير الجزاء..وزادك الله من علمه

    ReplyDelete

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


اوپرجائیں